اشرف خان : انٹر بینک میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.68 پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 پیسے اضافے سے 278.63 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 36 پیسے مہنگا ہوکر 300.57 روپے، برطانوی پاؤنڈ 23 پیسے اضافے سے 360.82 روپے، جبکہ سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 74.10 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.92 روپے پر ہی برقرار رہا ۔