پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں میں لڑائی،پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود

28 Oct, 2024 | 04:45 PM

وقاص احمد ، عرفان ملک : پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں میں لڑائی  ہوئی ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں ۔
لڑائی جھگڑا ہیلے کالج میں پختون کونسل اور جمیعت کے طلباکے درمیان ہوا،پختون کونسل کے سٹوڈنٹس کلچرل ڈانس کیلئے آئے تھے۔جمیعت طلباء نے منع کیا اور ساؤنڈ سسٹم توڑ دیا۔اسی وجہ سے دونوں گروپ کے درمیان ہاتھاپائی شروع ہو گئی۔پولیس نے دونوں گروپوں کو منتشر کر دیا ،بھاری نفری موقع پر موجود ہے ۔ 
ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمدکا کہنا ہے کہ قصور واروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینے، امن و امان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے ۔ 

پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں  کے جھگڑ ے پر ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاون  سے رپورٹ طلب کرلی ۔
ایس پی  سکیورٹی عبدالوہاب  نے  طلبا سے پرامن رہنے، قانون ہاتھ میں نہ لینےکی درخواست کی،ایس پی سکیورٹی کا کہنا ہے کہ  ابتدائی رپورٹ کے مطابق کے پشتون کونسل اورجمعیت کےطلباکا جھگڑا ہوا ،پتھراؤ اور ہاتھا پائی میں متعدد طلباکے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، 

مزیدخبریں