ریاض انویسٹمنٹ فورم میں شرکت، وزیر اعظم کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان

28 Oct, 2024 | 04:14 PM

انور عباس : سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کی تیاریاں جاری ہیں، دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم شہباز شریف ریاض انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے ۔ 

 سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے، دورہ سعودی عرب میں شہباز شریف ریاض انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کریں گے, اس کے علاوہ وزیر اعظم کی اعلی سعودی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ 

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض میں منعقد ہونے والا فیوچر انویسٹمنٹ انیشئیٹوو فورم سعودی عرب کا سب سے بڑا سرمایہ کاری فورم ہے, رواں برس ریاض انویسٹمنٹ فورم میں 28 ارب ڈالرز کی مختلف ڈیلز متوقع ہیں ۔ وزیر اعظم کی جانب سے فورم میں موجود بڑی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جاے گی, فورم میں گولڈ مین ساشہ کے ڈیوڈ سلومن, بلیک راک کے کیری فنک, سٹی گروپ کے جین فریسر, لندن سٹاک ایکسچینج کی جولیا ہوگٹ سمیت دنیا کی بڑی کمپنیوں کے سی ای او شرکت کریں گے ۔ 

دورے میں وزیر اعظم پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول و پرکشیش ترغیبات سے آگاہ کریں گے ۔ 

 سفارتی ذرائع معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے 31 اکتوبر کو سعودی عرب سے ہی قطری دارالحکومت دوحہ روانہ ہوں گے ۔ 

مزیدخبریں