شاہد سپرا : وفاقی حکومت کی انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اربوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے، مہم کے دوران 1 لاکھ 45 ہزار 902 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جبکہ ایک لاکھ 36 ہزار 998 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے 42 ہزار 913 ملزمان گرفتار کیے گئے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام غیر قانونی کنکشنز منقطع کرکے 15 کروڑ 69 لاکھ 38ہزار 888 یونٹس ڈیٹیکشن بل چارج کیا گیا ، ڈیٹیکشن بل کی مالیت 5ارب 75 کروڑ 4 لاکھ 57 ہزار 796 روپے ہے ۔