ضروری نہیں ماضی میں نہیں جیتے تو آئندہ بھی نہ جیت سکیں: محمد رضوان

28 Oct, 2024 | 04:01 PM

وسیم احمد: محمد رضوان نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کی کپتانی اعزاز اور چیلنج ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے والےمحمدرضوان کا کہناتھا کہ کبھی بھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی، یہ ذمہ داری اچھی طرح نبھاؤں گا، کپتان کی خصوصیت یہ ہے کہ ٹیم کو اکٹھا رکھے۔

اس ٹیم میں ینگ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ ایک مختلف ٹیم نظر آئے گی،ضروری نہیں کہ اگر ماضی میں نہیں جیتے تو آئندہ بھی نہ جیت سکیں،ہم اس جذبے کیساتھ جارہے ہیں کہ مقابلہ کرنا ہے اور لڑنا ہے،میرا وژن ہے کہ بیک اپ میں پاکستان کا کپتان تیار رہے۔

مزیدخبریں