شمعون عباسی اداکار محب مرزا پر برس پڑے

28 Oct, 2024 | 03:29 PM

ویب ڈیسک: پاکستانی معروف سنیئر اداکار   شمعون عباسی اداکار محب مرزا پر برس پڑے۔

شمعون عباسی نے  ایک ٹی وی شو  ’’کیا ڈرامہ ہے‘‘میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔

شمعون عباسی نے اداکار محب مرزا  کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے حال ہی میں کیے گئے ڈرامے ’’جفا‘‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کے اندراُن کی اداکاری دیکھ کر میں حیران رہ گیا ۔اُن کا کہنا تھا کہ میرا دل چاہ رہا تھا کہ میں محب کو فون کروں اور اُسے ڈانٹو کہ یہ تم نے کیسا کام کیا ہے، اس سین میں تمہاری تکلیف کیوں  نہیں فیل ہو رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ محب مرزا کے ساتھ میں بہت کام کرچکا ہوں  اگر مجھے اُن کے پُرانے کردار ملتے ہیں تو میں لوگوں کو دیکھانا چاہوں گا کہ 20 سال پہلے وہ کتنا دل لگا کر کام کرتے تھے لیکن اس ڈرامے ’’جفا‘‘ میں  اُن کی اداکاری بلکل بھی پسند نہیں آئی۔

اداکار محب مرزا  سے مخاتب ہوتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ  آپ بہت پتلے ہوگئے ہیں مہربانی کرکے اپنی جان بنا لیں تھوری سی

مزیدخبریں