سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس؛ مقدمات نمٹانے کیلئے کیس مینیجمنٹ پلان پر نظر ثانی کی تجویز

28 Oct, 2024 | 03:25 PM

Waseem Azmet

سٹی42: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

 سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق تمام ججز فل کورٹ اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں زیر التوا مقدمات میں کمی کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔ 

 اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس 2 دسمبر کو دوبارہ ہوگا،اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ  سپریم کورٹ کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں،رجسٹرار سپریم کورٹ نے زیر التوا مقدمات سے متعلق بریفنگ دی،سپریم کورٹ میں اس وقت 59 ہزار 191 مقدمات زیر التوا ہیں،رجسٹرار کے مطابق زیر التوا مقدمات میں کمی کیلئے ماہانہ کیس مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد ہورہا ہے . سپریم کورٹ نے 2023 میں ماہانہ کیس مینجمنٹ پلان دیا تھا،اجلاس میں کیس مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر اتفاق ہوا۔

 اعلامیہ کے مطابق سول اور کرمنل مقدمات دو یا تین رکنی بنچ کے سامنے مقرر ہورہے ہیں،نے کیس مینجمنٹ سے متعلق کچھ اضافی تجاویز پیش کیں،فل کورٹ نے کیس مینجمنٹ پلان ایک ماہ کے بعد تین ماہ اور چھ ماہ تک بڑھانے کی تجویز دی۔

مزیدخبریں