ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ارمینا خان کے گھر 'صفِ ماتم' بچھ گئی

اداکارہ ارمینا خان کے گھر 'صفِ ماتم' بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ میں مقیم پاکستانی معروف  اداکارہ ارمینا خان کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اداکارہ ارمینا خان نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے اپنے فینز کو بڑی خبر سے آگاہ کیا۔

ارمینا خان نے اپنے جاری پیغام میں ساس کے انتقال کی خبر سناتے ہوئے لکھا کہ’میں نے اپنی ساس کو کھو دیا ہے، اور میں واقعی ان کی موت کو برداشت نہیں کر سکتی’۔

 سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ارمینا خان سے ان کی ساس کے انتقال پر اظہار تعزیت کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اداکار ارمینا خان نے14 فروری 2020 میں فیصل رضا خان سے نکاح کیا اور دسمبر 2022 میں دونوں کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ایمیلی اسلا رکھا۔