سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ لندن پہنچ گئے

28 Oct, 2024 | 02:52 PM

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اہلخانہ کے ہمراہ لندن پہنچ گئے، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ماڈل ٹیمپل میں بطور بینچرز شمولیت کی تقریب میں شریک ہوں گے، مڈل ٹیمپل کا بینچر بننا اعزاز ہے، عدلیہ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب کیا گیا، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس سال مئی میں تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

مزیدخبریں