سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

28 Oct, 2024 | 02:32 PM

ویب ڈیسک: سونے کے خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں آج   سونے کی فی تولہ قیمت میں 900رو پے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن ایک بار پھر سونے کے نرخ میں 900 روپے فی تولہ کمی ہو گئی ہے۔اس کمی کے بعد سونا 2لاکھ 83ہزار400روپے تولہ ہوگیاہے۔

 10گرام سونے کی نرخ میں 771 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 42ہزار970 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 واضح  رہے کہ  گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن میں   سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں