ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 251 روپے کلو ایل پی جی اچانک کتنے میں فروخت ہونے لگی؟

لاہور میں 251 روپے کلو ایل پی جی اچانک کتنے میں فروخت ہونے لگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:سردی شروع ہونے سے قبل ہی ایل پی جی مافیا سرگرم، ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، ایل پی جی 280 سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اوگرا کی جانب سےایل پی جی کی فی کلوقیمت251روپے30پیسےمقرر کی گئی،شہر میں اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب ہی نہیں،قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہری اور چھوٹے دکاندار پریشان ہوکررہ گئے۔

ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز اپنی من چاہی قیمت وصول کررہے ہیں،شہریوں کا کہناتھا کہ   ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے والا کوئی نہیں، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے تک خودساختہ اضافہ کیاگیا۔