ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کا معاملہ،جسٹس فاروق حید رنے سماعت سے معذرت کر لی

طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کا معاملہ،جسٹس فاروق حید رنے سماعت سے معذرت کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کا معاملہ، تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست،جسٹس فاروق حید رنے سماعت سے معذرت کر لی ۔

جسٹس فاروق حیدر نے درخواست سماعت کیلئے پیش کی گئی تو فاضل جج نے ذاتی وجوہات کی بنیادپر سماعت سے معذرت کرلی، جسٹس فاروق حیدر نے درخواست دوسرےجج کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ۔

 شہری آمنہ ملک نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور ایک درخواست دائر کی، جس میں نشاندہی کی گئی کہ طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات ہوئے ہیں، لیکن حکومت نے ان واقعات پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعات کی چھان بین کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔