190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،عمران خان و بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

28 Oct, 2024 | 12:28 PM

Ansa Awais

سٹی42 : اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 29 اکتوبر کو سماعت کریں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں بریت کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت 2 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

  عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ریفرنس کا حتمی فیصلہ دینے سے روک رکھا ہے۔

 خیال رہے کہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

 دونوں ملزموں نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں