اساتذہ کے ٹی این اے ٹیسٹ کیلئے نیاشیڈول جاری

28 Oct, 2024 | 12:22 PM

جنید ریاض: پرائمری سکول ٹیچرآج رات9بجےتک موبائل ایپ کےذریعےآن لائن ٹیسٹ دےسکیں گے۔
ایلیمنٹری سکول ٹیچر آج رات 9 سے کل رات 9 بجے تک ٹیسٹ دے سکتے ہیں،ایس ایس ٹی و پرنسپلز کل رات 9 سے بُدھ کی رات 9 بجے تک ٹیسٹ دیں گے،30اکتوبر تک ٹی این اے میں شرکت نہ کرنیوالے اساتذہ کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

سکول ایجوکیشن کا کہناتھا کہ سنگین خلاف ورزی پر اساتذہ کی تنخواہیں بھی روکی جاسکتی ہے، آن لائن اسیسمنٹ کرنیوالے اساتذہ کے انٹرویو 31 اکتوبر سے لیے جائیں گے۔

مزیدخبریں