ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون؟ نام فائنل کرلیا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون؟ نام فائنل کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:پی سی بی نے گیری کرسٹن کا استعفیٰ منظور کرلیا ، ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو وائیٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بھی بنا دیا گیا ، گیری کرسٹن مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ کو کوچ گ اسٹاف میں رکھنا چاہتے تھے۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن سلیکشن میں بھی من پسند کھلاڑیوں کو رکھنا چاہتے تھے، گیری کرسٹن نے من پسند ٹیم اور کوچنگ سٹاف نہ ملنے پر دورہ آسٹریلیا پر جانے سے انکار کردیا تھا،جیسن گلیسپی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ دورہ آسٹریلیا کیلئےروانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان متعدد معاملات پر اختلافات تھے، گیری کرسٹن مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ کو کوچنک اسٹاف میں رکھنا چاہتے تھے،جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے گیری کرسٹن اختیارات محدود کرنے سے ناخوش تھے۔

  گیری کرسٹن نےورلڈ کپ ٹی 2024 سے 10 روزقبل قومی کرکٹ ٹیم کو امریکا میں جوائن کیا تھا ، معاہدے کے مطابق ہیڈکوچ سال میں ایک ماہ کی چھٹی کرسکتے تھے، جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن چیمپئنز کپ کے بعد پاکستان نہیں آئے۔