ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز روسٹر کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آغاز

لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز روسٹر کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آغاز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں نئے ججز روسٹر کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگیا، پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 23 ججز 24 دسمبر تک نئے ججز روسٹر کے مطابق مقدمات کی سماعت کریں گے۔
 پرنسپل سیٹ پر9 ڈویژن بنچ اور23 سنگل بنچ24 دسمبر تک سماعت کریں گے، چیف جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقرنجفی پرنسپل سیٹ پر سنگل بنچ کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔تمام ڈویژن بنچز پیر سےجمعرات مختلف نوعیت کےمقدمات کی سماعت کریں گے،ڈویژن بنچ نمبرایک میں چیف جسٹس مس عالیہ نیلم اورجسٹس اسجد جاویدگھرال شامل ہیں ، یہ بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا،ڈویژن بنچ نمبردو میں جسٹس عابدعزیزشیخ اورجسٹس سلطان تنویراحمد، ڈویژن بنچ نمبرتین میں جسٹس شمس محمود مرزا اورجسٹس شاہد کریم، ڈویژن بنچ نمبرچارمیں جسٹس سید شہبازعلی رضوی اورجسٹس محمدامجدرفیق شامل ہیں، ڈویژن بنچ نمبر 5میں جسٹس چوہدری محمداقبال اورجسٹس احمد ندیم ارشد، ڈویژن بنچ نمبر6 جسٹس شہرام سرورچودھری اورجسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں، ڈویژن بنچ نمبر7، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس رسال حسن سید،ڈویژن بنچ نمبر8 میں جسٹس جواد حسن اورجسٹس راحیل کامران جبکہ ڈویژن بنچ نمبر9 میں جسٹس فاروق حیدراورجسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں،ڈویژن بنچزمیں شامل تمام18 ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے۔

Ansa Awais

Content Writer