ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسی کیوں اٹھائی؟ خواتین ریسٹورنٹ میں گتھم گتھا، لڑائی کی ویڈیو وائرل

کرسی کیوں اٹھائی؟ خواتین ریسٹورنٹ میں گتھم گتھا، لڑائی کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں معمولی بات پر ہونے والے دو خاندانوں کے درمیان جھگڑے کا معاملہ تھانے تک جا پہنچا، مردوں کے ساتھ خواتین بھی آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں، واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نجی ریسٹورنٹ میں ٹیبل کے ساتھ رکھی کرسی اٹھانے پر وہاں موجود دو خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا،تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی کود پڑیں، جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیس سکس میں واقع نجی ریسٹورنٹ میں ٹیبل سے کرسی اٹھانے پر دو فیملیز آپس میں لڑ پڑیں، جس میں خواتین بھی ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہیں،جھگڑے کا واقعہ خیابان سحر کے نجی ریسٹورنٹ کے اندر پیش آیا، دونوں فریقین کو تھانے منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے میں شامل ایک خاندان اقبال میمن کا ہے جو محکمہ داخلہ سندھ میں اہم عہدے پر فائز ہیں،جھگڑے کی اصل وجہ کیا تھی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں،پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس افسران نے دونوں فریقین میں سے ایک فریق کو تھانے سے جانے کی اجازت دے دی۔