سکول کلرک طلبہ کی امتحانی فیس کے لاکھوں روپے آئن لائن جوئے میں ہار گیا

28 Oct, 2024 | 10:30 AM

ویب ڈیسک:  بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کا کلرک کلاس نہم اور دہم طلبہ کے امتحان داخلہ فیس کی مد میں جمع لاکھوں روپے آن لائن جوئے میں ہار گیا۔

پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول ژوب وزیر خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کے نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ کی امتحانی فیس کی مد میں 23 لاکھ 14 ہزار روپے کلرک کے پاس پڑے تھے، امتحانی فیس جمع کرانے کا بتانے پر کلرک نے آن لائن جوا 1X bet میں رقم ہارنے کا انکشاف کیا۔

 اطلاع ملنے پر گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول کلرک شہزاد جمال کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان بورڈ میں فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30اکتوبر ہے اور بروقت فیس جمع نہ ہونے پر طلبہ کے امتحانات متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں