ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور پی سی بی کے درمیان متعدد معاملات پر اختلافات تھے، گیری کرسٹن مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ کو کوچنک اسٹاف میں رکھنا چاہتے تھے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا، جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے گیری کرسٹن اختیارات محدود کرنے سے ناخوش تھے، استعفیٰ منظور ہونے پر جیسن گلیسپی اور عاقب جاوید کو ذمہ داریاں دیئے جانے کا امکان ہے۔
گیری کرسٹن نےورلڈ کپ ٹی 2024 سے 10 روزقبل قومی کرکٹ ٹیم کو امریکا میں جوائن کیا تھا ، معاہدے کے مطابق ہیڈکوچ سال میں ایک ماہ کی چھٹی کرسکتے تھے، جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن چیمپئنز کپ کے بعد پاکستان نہیں آئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز پی سی بی اور گیری کرسٹن کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں،پی سی بی سے اختلافات کے بعد گیری کرسٹن استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔
قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن کی من مانیاں پی سی بی حکام کے ساتھ اختلافات کا باعث بنیں، کرسٹن کے قومی سلیکشن میں سنٹرل کنٹریکٹس کی کیٹگریز اور اسپورٹ سٹاف میں اپنے پسندیدہ افراد کو شامل کرنے کے زور دینے پر اختلافات پیدا ہوئے، گیری کرسٹن نے اپنے معاہدے کے مطابق پاکستان میں موجودگی سے بھی انکار کردیا ہے۔