ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو گیا

 سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے دوران 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 016 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک ہزار 47 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 89 ہزار993 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔