برائلر مرغی کا گوشت مزید سستا ہوگیا

28 Oct, 2024 | 10:21 AM

ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں  18روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  مرغی کا گوشت آج 18 روپے فی کلو سستا ہوا،سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 551 روپے ہو گئی ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ زندہ مرغی 13 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے، زندہ برائلر کی پرچون قیمت 380 روپے فی کلو جبکہ تھوک قیمت 366 پر مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 26 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید 2روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 315 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں