ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یکم نومبر کو پشاور میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف نے حکومت مخالف نئی تحریک کے آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظوری دے دی ہے۔
آج کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کی فہرست اور تمام فیصلے سیاسی کمیٹی کررہی ہے۔