وقاض احمد: چوہنگ کے علاقے میں ساتھی ملازم کا نوجوان پر قاتلانہ حملہ، چکن شاپ پر کام کرنے والا 18 سالہ افضال چھریوں کے وار سے شدید زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید کا کہناتھا کہ افضال کو گردن پر چھری کے وار سے گہرے زخم آئے ہیں، افضال پر اس کےساتھ کام کرنےوالے سلمان نامی ملازم نے حملہ کیا،پولیس نے زخمی ملازم کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس نے حملہ کرنےوالے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،ملزم کے خلاف مقدمہ زخمی کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔