زاہد چودھری:محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 96 کیسز رپورٹ ہوئے،ایک ہفتہ میں 842 جبکہ رواں سال اب تک 5137 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 88، لاہور اور اٹک سے 3-3 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔