سرکاری اور نجی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے

28 Oct, 2024 | 09:33 AM

ویب ڈیسک:لاہور میں آلودگی اور اسموگ کا راج برقرار ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور کا پہلا نمبر ہے، اسموگ کے باعث سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا،اسکولوں میں اوقات کار کی تبدیلی آج سے 31 جنوری تک رہے گی، اوقات کار میں تبدیلی محکمہ ماحولیات کے احکام کے مطابق کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نےمتعلقہ اداروں کو فضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظرضروری اقدامات کے لیے ہدایات کی تھی، بچوں کے لیے سکول صبح 45. 8 سے پہلے نہ شروع کیے جائیں، بچوں کواسمبلی کلاس رومز میں کروائی جاۓ اورہر قسم کی آوٹ ڈور سرگرمیوں کو معطل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
عوام الناس سموگ سے بچنے کے لیےلازمی طورپر ماسک اوردیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، بچے اوربزرگ حضرات بلاوجہ سفر اور اوپن سرگرمیوں سے گریز کریں،گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔

اس حوالے سےسینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آئندہ 31جنوری 2025 تک کے لیے لاہورمیں ہر قسم کی آتشبازی پر سخت پابندی عائد کی گئی، چلتی دھواں دیتی گاڑیوں موٹربائیکس،رکشہ، بسوں کو کلیمپ کیاجاۓ گا۔

یہ تمام حفاظتی اقدامات بچوں ،بزرگوں اورتمام شہریوں کو سموگ کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے کیے جارہے ہیں،ہر قسم کے دھویں کی فوری اطلاع 1373 پر کریں،ای پی اے فوری کارروائی کرے گا،شہری اپنی گاڑیوں کی فوری فٹنس کروائیں اور سموگ میں مزید اضافہ نہ کریں۔

مزیدخبریں