ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بادلوں کی گرج چمک  اورسردی کی انٹری،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

 بادلوں کی گرج چمک  اورسردی کی انٹری،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم،احسن عباسی: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشر علاقوں میں تیز ہواوں، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی آمد کے ظاہر امکانات ہیں۔ 

شہر لاہورمیں گردوغبار،آلودہ گیسوں سےفضامیں خرابی بڑھنےلگی, لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں پہلےنمبرپرآگیا ہے۔شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح545ریکارڈکی گئی  ہے۔ سیدمراتب علی روڈپرفضائی آلودگی کی شرح694ریکارڈ، فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح596ریکارڈ، یوایس قونصلیٹ میں فضائی آلودگی کی شرح587ریکارڈ جبکہ ٹھوکرنیازبیگ میں فضائی آلودگی کی شرح503ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کی جانب سے شہریوں کو  فضائی آلودگی کےاثرات سےبچنےکیلئےماسک کااستعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ گھروں کی کھڑکیوں کو بند رکھیں ،کھلی فضا میں جانے سے گریز کریں اور  ماسک کے بغیر گھروں سے باہر نا نکلیں۔

محکمہ موسمیات شہر قائد کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ  کیا گیا ہے،کم از کم درجہ حرارت 25ڈگری ریکارڈ جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری ریکارڈکیا جانے کا امکان ہے۔شہر میں شمال مغرب سمت 8کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد ہے۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 8ویں نمبر پر  ہے جبکہ  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 144 پرٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ  ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔موسم کی صورتحال کے حوالے سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات میں تیز ہواؤں ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان40فیصد ہے۔ 

 خیبرپختونخوا  کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر،مالاکنڈ، باجوڑ، مانسہرہ اور ایبٹ آبادمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شام کو   پشاور، خیبر، مہمند،صوابی،ہری پور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ اور کرم میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع  ہے۔ پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا   تا ہم ناروال ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات، راولپنڈی ، اٹک چکوال اور جہلم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 بلوچستان  میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔   کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔