ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خام تیل اور گیس کی قیمتیں گر گئیں، پاکستانیوں کو بھی خوشخبری ملنے کا امکان

خام تیل اور گیس کی قیمتیں گر گئیں، پاکستانیوں کو بھی خوشخبری ملنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گر گئی ہیں۔برطانوی خام تیل برینٹ آئل73 ڈالرز فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔  عالمی گیس کی قیمت میں ساڑھےتین فیصد کمی ہوئی ہے۔جس کے بائث  گیس 2 ڈالرز 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں یکم نومبر سے اگلے 15روز کیلئے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں نرخوں کا معمولی نیچے آنا ہے۔

 باخبر ذرائع کے مطابق  عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 دنوں کے درمیان پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں بالترتیب تقریباً 1.5 ڈالر اور 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں، موجودہ ٹیکس ریٹس اور شرح تبادلہ کے حساب سے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں بالترتیب 3 روپے اور 2 روپے 30 پیسے فی لیٹر کی تنزلی ہوسکتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت 77.5 ڈالر کے مقابلے میں 76 ڈالر پر آگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ 86.5 ڈالر سے کم ہو کر 84 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ موجودہ 15 روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر امپورٹ پریمیم 8.7 ڈالر اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا ہے جبکہ اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو فی لیٹر قیمت 247 روپے 3 پیسے اور ڈیزل کے ایکس ڈپو نرخ 251 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہیں۔

واضح ہے کہ 15 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے (16 تا 31 اکتوبر کے لیے) ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے اضافہ کردیا تھا جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس سے قبل 30 ستمبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے پیٹرول 2 روپے اور ڈیزل 3روپے 40 پیسے سستا کردیا تھا۔15 ستمبر کو حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومت اس وقت پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے، دونوں مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور 16 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ تقریباً 17 روپے فی لیٹر ڈسٹری بیوشن اور سیل مارجن آئل کمپنیوں اور ان کے ڈیلرز کو جا رہے ہیں۔