ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی رسیدیں جاری کرنے پر2ر یسٹورنٹس سیل،بھاری جرمانے عائد

جعلی رسیدیں جاری کرنے پر2ر یسٹورنٹس سیل،بھاری جرمانے عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )نے ریسٹورنٹس اور ریٹیلیرز کی جعلی رسیدکی رپورٹ کرنے پر انعام کا اعلان کر دیا۔

 ایف بی آر کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد نے جعلی رسیدیں جاری کرنے پر دو ر یسٹورنٹس سیل کردیئے،ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے پوائنٹ آف سیل انوائسنگ سسٹم کے ذریعے شامل کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا،پوائنٹ آف سیل  ٹریکنگ سافٹ ویئر کے ذریعے جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد اسلام آباد میں دو ریسٹورنٹس کوُسیل کر کے  ہر ایک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

  جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر  پچیس اکتوبر سے پوائنٹ آف سیل  انعامی سکیم شروع کرچکا ہے،پہلے مرحلہ میں یہ سکیم اسلام آباد میں ٹیئر 1  کے ریسٹورنٹس  اور اس کے ٹییر I ریٹیلرز کے لئے متعارف کرائی گئی ہے،پی او ایس پرائز سکیم کو  اگلے ماہ سے پورے ملک تک توسیع دی جائے گی، سکیم کے تحت ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے جعلی رسیدوں کے بارے میں ایف بی آر کو مطلع  کرنے والے شہری/ صارفین کو  نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

 اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ  جعلی رسیدوں کی تصدیق کے بعد ایف بی آرجیتنے والے صارفین کے بینک اکاونٹس میں نقد انعامات براہ راست منتقل کرے گا،جن ٹیئر 1 ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کے خلاف رپورٹ کی جائے گی انہیں جعلی رسیدیں جاری کرنے پر سیل کر دیا جائے گا۔