چیف جسٹس یحیی آفریدی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا فل کورٹ اجلاس آج

28 Oct, 2024 | 08:33 AM

امانت گشکوری: چیف جسٹس یحیی آفریدی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا فل کورٹ اجلاس، چیف جسٹس یحیی آفریدی نے فل کورٹ اجلاس آج طلب کررکھا ہے.

تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس یحیی خان آفریدی نےعہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا فل کورٹ اجلاس آج طلب کیا ہے،  فل کورٹ اجلاس 1بجے طلب کیا گیا ، اجلاس میں مختلف عدالتی امور زیر غور  آئیں گے.

یاد رہےکہ چیف جسٹس یحیی آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کر دی گئی، ویب سائٹ پر قاضی فائز عیسی کی جگہ جسٹس یحیی آفریدی کا نام اپڈیٹ کر دیا گیا۔

ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کے بعد سینئیر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔

مزیدخبریں