ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں جماعت اسلامی  کےکارکنوں کی سری نگر روڈ بند کرنے پر گرفتاریاں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد میں ریڈ زون میں واقع امریکی سفارتخانے کی طرف جانے کی اجازت نہ دینے پر  جماعت اسلامی کے کارکنوں نےکشمیر ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے۔ پولیس نے متعدد کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنوں نے آج ہفتہ کے روز اسلام آباد میں جلوس نکالا۔ اس جلوس کو انتظامیہ نے ریڈ زون کی جانب جانے کی اجازت نہ دی تو کارکنوں نے زبردستی کی جس پر پولیس اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوتی رہی بعد ازاں پولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ جلوس کے شرکا نےٹائر جلا کر کشمیر ہائی وے بلاک کر دیا،میاں محمد اسلم نے کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ کل ہر صورت میں غزہ ما رچ ہو گا۔ 

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کل اتوار کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ تاہم انتظامیہ نے ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔سرینہ ہوٹل چوک کے قریب اسلام آباد پولیس اور ایف سی نے غزہ یکجہتی مارچ کی تیاریوں سے روکتے ہوئے ریڈ زون سے اسٹیج اور ساؤنڈ سسٹم سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

سری نگر ہائی وے پر جماعت اسلامی کے دھرنے کے بعد کارکنوں کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر شیلنگ کی جبکہ کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔پولیس کی شیلنگ کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور سری نگر ہائی وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ سری نگر ہائی وے بند کرنے پر کچھ افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ کسی سیاسی تنظیم کو اسلام آباد میں سڑک اور راستے بند کرنے کی اجازت نہیں ، دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران اسلام آباد میں جلسے جلوس کی اجازت نہیں ہے۔

 جماعت اسلامی کے احتجاج میں مرکزی تنظیم تاجران کے صدر محمد کاشف چوہدری کو پولیس کی حراست میں ہارٹ اٹیک ہو گیا،میاں محمد اسلم نےامیر جماعت اسلامی  اسلام آبادسمیت دیگر کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا ان کا کہنا ہے کہ کل ہر صورت میں غزہ ما رچ ہو گا،امیر جماعت اسلامی سراج الحق اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔