ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے ساتھ انہونی ہو گئی،نیدر لینڈز نے87 رنز سےہرادیا

28 Oct, 2023 | 09:19 PM

سٹی42: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری فتح حاصل کر لی۔

کولکتہ میں ہونےوالے میچ میں نیدرلینڈ نے ٹاس جیس کر بیٹنگ کی، نیدر لینڈز کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، وکرم جیت سنگھ 3 جبکہ میکس او ڈاؤڈ بغیر کوئی سکور بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔

تاہم اس کے بعد ویزلی بیریسی اور کولن ایکرمین نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ بیریسی 41 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے جبکہ کولن ایکرمین 15 رنز پر پویلین لوٹے۔

نیدر لینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں باس ڈی لیڈ نے 17 اور سائبرینڈ اینجلبرچٹ نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام اور مہدی حسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں نیدرلینڈز کی قیادت سکاٹ ایڈورڈز کر رہے ہیں جبکہ شکیب الحسن بنگلا دیش کو لیڈ کر رہے ہیں۔

رواں ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں پانچ، پانچ میچ کھیل کر ایک، ایک میں ہی کامیابی حاصل کر سکی ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش آٹھویں اور نیدر لینڈز دسویں (آخری) نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں