ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سڑک کے بیچوں بیچ کوڑا دیکھ کر محسن نقوی پریشان، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت

Chief Minister Mohsin Naqvi, City42, Lahore solid waist management Company, Lahore enviorenment
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب: پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی غازی روڈ سٹاپ فیروز پور روڈ پر سڑک کے بیچوں بیچ تعمیراتی ملبے اور کوڑے کرکٹ کا ڈھیر دیکھ کر پریشان ہو گئے۔ گاڑی رکوا کر مسئلہ کا جائزہ لیا، ویسٹ مینیجمنٹ کے عملہ کو طلب کر کے کوڑے کا ڈھیر ہٹوایا اور اسے یہاں پھینک جانے والوں کا پتہ لگا کر ان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی ہفتہ کی شام غازی روڈ سے گزر رہے تھے کہ اچانک انہیں سڑک پر بیچوں بیچ تعمیراتی ملبے اور کوڑے کرکٹ کا ڈھیر نظر آ گیا۔ محسن نقوی نے فوراً گاڑی رکوائی، اور نیچے اتر آئے۔ محسن نقوی بیچ چوراہے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر  لگےدیکھ کر شدید برہم ہوئے۔ انہوں نےفوری طور پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے کو طلب کیا، سٹرک پر کوڑا کرکٹ اور ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا اورایل ڈبلیو ایم سی کو کوڑا کرکٹ اٹھانے کی ہدایت کر دی۔

  محسن نقوی نے ہدایت کی کہ سٹرکوں پر ملبہ اور کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے اور اسے برقرار رکھا جائے۔