ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی ٹی آئی نے  بیٹوں سے ہر ہفتے بات کرانے کیلئے درخواست دائر کردی

چیئرمین پی ٹی آئی نے  بیٹوں سے ہر ہفتے بات کرانے کیلئے درخواست دائر کردی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فرزانہ صدیق) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرنے کیلئے  آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت سے رجوع کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکلا نے درخواست آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے عملے کو جمع کرائی  جس میں کہا گیا ہےکہ عدالت نے 21 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانےکا حکم دیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرائی جب کہ گزشتہ ہفتےکی طرح آج چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں کرائی جارہی۔

 درخواست میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے بات کرنا حق ہے لہٰذا ہرہفتے کے روز چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانےکا حکم دیا جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست عدالتی عملےکوجمع کرادی تاہم جج ابوالحسنات کی عدم دستیابی کے باعث درخواست پر کارروائی نہ ہوسکی۔