گاڑیوں کی قیمت میں بڑی کمی

28 Oct, 2023 | 11:04 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) پاکستان میں چنگان موٹرز نے اپنی نئی گاڑیوں کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔

 گاڑیوں کی معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ‘پاک وہیلز’ کے مطابق اوشان ایکس 7 فیوچر سینس’ کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 89 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

 اسی طرح ‘ اوشان ایکس 7 کمفرٹ’ کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 82 لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے۔

 چنگان کی ‘ ایلسون لو میرے’ کی قیمت میں ساڑھے چار لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 45 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ ’ایلسون کمفرٹ ڈ سی ٹی ‘ کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 43 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

 چنگان کی ‘ایم 9 سریا’ کی قیمت میں ساڑھے 3 لاکھ روپے کی کمی کے بعد 21 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ گاڑیوں کی نئی قیمت کا اطلاق 27 اکتوبر سے ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں