ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا، ہزاروں جنگلی گھوڑوں کو گولی مارنے کا فیصلہ

آسٹریلیا، ہزاروں جنگلی گھوڑوں کو گولی مارنے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)آسٹریلوی مقامی حکام نے جمعہ کے روز سب سے بڑے قومی پارکوں میں سے ایک میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنگلی گھوڑوں کو ہوا سے فائرنگ کرکے مار ڈالنے کا عمل دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق جنوب مشرقی آسٹریلیا کے کوسکیوسکو نیشنل پارک میں تقریباً 19 ہزار جنگلی گھوڑے ہیں جنہیں "برمبیز" کہا جاتا ہے۔ نیو ساؤتھ ویلز کے ریاستی حکام 2027 کے وسط تک اس تعداد کو کم کر کے تین ہزار تک لانا چاہتے ہیں۔گھوڑوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے پارک کے اہلکار پہلے ہی جنگلی گھوڑوں کو بندوقوں یا جالوں سے مارنے یا انہیں کہیں اور لے جانے کا طریقہ اپناتے ہیں۔ لیکن نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر ماحولیات پینی شارپ نے وضاحت کی کہ یہ اقدامات اب کافی نہیں ہیں۔

    وزیر نے یہ بھی کہا کہ مقامی نسلیں معدوم ہونے کے دہانے پر ہیں اور جنگلی گھوڑوں کی بہت زیادہ تعداد سے پورے ماحولیاتی نظام کو خطرہ ہے۔ اس لیے اب ہمیں کام کرنا ہوگا۔حکام ان جانوروں کو نقصان دہ سمجھتے ہیں کیونکہ یہ مٹی کے کٹاؤ کو بڑھاتے ہیں اور پودوں کو چر کر یا روند کر ضائع کر دیتے ہیں۔ یہ چھوٹے جانوروں کے بلوں کو نقصان پہنچانے کا بھی سبب بنتے ہیں۔ جنگلی گھوڑے کھانے اور رہائش کے لیے دوسرے جانوروں سے مقابلہ کرتے ہیں اور پانی کے ذرائع کو ناقابل استعمال بنا دیتے ہیں۔

 شارپ نے زور دیا کہ فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا کیونکہ کوئی بھی جنگلی گھوڑوں کو مارنا نہیں چاہتا ہے۔ جنگلی گھوڑوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مارنے کا طریقہ اس سے قبل 2000 میں مختصر مدت کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ تین دن میں 600 سے زیادہ گھوڑوں کو ختم کیا گیا تھا۔