( فاطمہ خان)صبح سویرے درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہر میں سموگ نےبھی اپنے پنجے گاڑ لیے ۔لاہور بد ترین فضائی آلودگی کے شہروں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ،شہر میں اے کیو آئی شرح نے تیسری سینچری پار کر لی ۔ماہرین کی جانب سے فضائی معیار لگاتار انتہائی مضر صحت قرار دیا گیا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر برقرار رہاشہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 388ریکارڈ کی گئی۔
فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 368،ایچی سن کالج 342،شاہراہ قائداعظم میں شرح 425ریکارڈ کی گئی۔