اشرف خان: کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کی کارروائی میں 3 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ پکڑ لی گئی۔
میسرز ایچ ایس جے آئیکون نے حیدرآباد کسٹمز کلکٹر کے ذریعے تعمیراتی سریا کلیئر کرایا،14 ہزارمیٹرک ٹن سے زائد وزن کا تعمیراتی سٹیل پرائیویٹ بانڈد وئِر ہاوس سے نکالا گیا،ملی بھگت سے کلیئر کرائے گئے سریے پر ڈیوٹی،ٹیکس اور جرمانے کی رقم ادا نہں کی گئی۔
کلیئر کرایا گیا سریا کراچی کے ایک تعمیراتی پراجیکٹ میں استعمال کیا گیا،مذکورہ پراجیکٹ کی تعمیراتی کمپنی میسرز ایچ ایس جے آئیکون سے منسلک کمپنی ہے ،کسٹمز انٹیلیجنس کی جانب سے منی لانڈرنگ کی دفعات پرمبنی مقدمہ درج کرلیا گیا،ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر میں محمد حنیف جیوانی ،احمد حنیف جیوانی اوردیگر نامزد ہیں۔
3 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ
28 Oct, 2023 | 05:50 AM