الیکشن کمیشن نےآئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے فوری تبادلہ کا حکم دےدیا

28 Oct, 2023 | 12:06 AM

عثمان خان: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں الم بس کے اائی جی اور ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر تبدیل کر کے الیکشن کمیشن کو رپورٹ ارسال کرنے کا ْحکم دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کےمراسلہ میں اسلام آباد میں اعلی افسران کی پوسٹنگ ٹرانسفر سے متعلق رپورٹ مانگ لی گئی ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جو افسران ابھی تک تبدیل نہیں ہوئے، ان کی فہرست فراہم کی جائے۔

 الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو بلاتاخیر کو تبدیل کیا جائے۔

مزیدخبریں