ای سی سی اجلاس، 3 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری  

28 Oct, 2022 | 11:00 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کا اجلاس ہوا، ٹی سی پی کے ذریعے 3 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق یوریا کی کم سے کم بولی 520 ڈالر ٹن موصول ہوئی ،حکومتی بنیادوں پر 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی منظوری دی گئی،صوبوں کو پاسکو کے ذریعے درآمدی گندم فراہمی کی منظوری دی گئی،ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے چھٹے ٹینڈر کی منظوری دی گئی،چھٹے ٹینڈر کیلئے کم سے کم بولی 373 ڈالرز فی میٹرک ٹن موصول ہوئی ۔

 وزارت داخلہ کو امن و امان پر قابو پانے کیلئے33 کروڑ 39 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی۔

 دریں اثنا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی، ملاقات پر سی پیک منصوبوں ،پاک چین اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں