(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جانے کا اعلان کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی کے رکن خرم لغاری نے یوٹرن لے لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے اپنے ٹوئٹر پر ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
ویڈیو بیان میں خرم لغاری نے کہا کہ میں مونس الٰہی کی قیادت میں لانگ مارچ میں شرکت کے لئے جارہا ہوں اور میرا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے رواں دواں ہے۔
خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے آج صبح تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے4 دیگرایم پی ایز بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ صرف یہی نہیں ماضی میں بھی خرم لغاری پارٹی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں اور جب سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف گروپ بنا تھا تو وہ اس میں بھی شامل تھے۔
اب یہ کیا ہورہا ہے۔۔۔؟ ????♂️ pic.twitter.com/zA9acOpzx5
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) October 28, 2022