ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونا مزید مہنگا ہو گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں حیرت انگیز اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 658 روپے ہو گئی ہے، جبکہ فی تولہ سونے میں 1400 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 52 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز کم ہوکر ایک ہزار 663 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔