بارش کب ہوگی ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

28 Oct, 2022 | 06:05 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصوں میں معمول یا معمول سے کم بارشوں جبکہ جنوبی اور وسطی حصوں میں خشک موسم سے اسموگ پیدا ہونے کا امکان ہے۔  

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریباً معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان اور سندھ میں بھی معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔ ان کے علاوہ جنوبی اور وسطی پنجاب میں خشک موسم سے اسموگ پیدا ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خریف فصل کی کٹائی کے لیے خشک موسم سازگار ثابت ہوگا، جبکہ گندم اور ربیع کی دیگر نئی فصلوں کو ابتداء میں آبپاشی کی ضرورت ہوگی۔

نومبر کے آخری دس دنوں میں صبح اور رات کو دھند کا امکان ہے جبکہ نومبر میں صبح کی نسبت رات کو درجہ حرارت کم ہوتا جائے گا۔

مزیدخبریں