سٹی 42: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی حصوں میں معمول یا معمول سے کم بارشوں جبکہ جنوبی اور وسطی حصوں میں خشک موسم سے اسموگ پیدا ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریباً معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان اور سندھ میں بھی معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔ ان کے علاوہ جنوبی اور وسطی پنجاب میں خشک موسم سے اسموگ پیدا ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خریف فصل کی کٹائی کے لیے خشک موسم سازگار ثابت ہوگا، جبکہ گندم اور ربیع کی دیگر نئی فصلوں کو ابتداء میں آبپاشی کی ضرورت ہوگی۔
نومبر کے آخری دس دنوں میں صبح اور رات کو دھند کا امکان ہے جبکہ نومبر میں صبح کی نسبت رات کو درجہ حرارت کم ہوتا جائے گا۔