شاہین عتیق: جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے نےاینکرپرسن چودھری غلام حسین کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا، غلام حسین کو ایف آئی اے نے بنک کا قرض واپس نہ کرنے پر گرفتار کیا تھا.
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سینئراینکر پرسن چوہدری غلام حسین کوریمانڈ کیلئےجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ضلع کچہری میں پیش کیا،عدالت سے چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی،موقف اپنایاگیاکہ قرضے کے حوالے سے پوچھ گچھ کرنی ہے۔
جعلی دستاویزات پرقرضہ لیا، اوربنک کا قرضہ واپس نہیں کیا،عدالت کو مدعی کےوکیل نے بتایاکہ دوہزار تین کا وقوعہ ہے،2011 میں ایف آٸی آر درج ہوٸی،کیا اب ایف آٸی اے کا کام بنکوں کی ریکوری کرنا رہ گیا ہے، قرضہ بنک کو واپس کر چکےہیں،عدالت سےجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانےکی استدعا کی گئی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئےغلام حسین کو جیل بھجوا دیا۔