پی ٹی آئی لانگ مارچ ، تاجروں نے بھی بڑا اعلان کردیا

28 Oct, 2022 | 03:58 PM

شہزاد خان ابدالی : پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ، لاہور کی تاجر تنظیموں کی اکثریت نے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران خالد پرویز،مجاہد مقصودبٹ،نعیم میر،اشرف بھٹی گروپس اور قومی تاجر اتحاد نے لاتعلقی ظاہرکردی، پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے،تاہم شہر کی تاجر تنظیموں کی اکثریت کی جانب سے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اعلان سامنے آیا ہے۔
صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے بھی تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا،مجاہد مقصود بٹ کا کہنا ہےمعیشت پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے،لوگوں کی معاشی حالت خراب ہے، اس وقت ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انجمن تاجران قائداعظم گروپ اور پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ کےعہدیداران اور تاجران لانگ مارچ میں شریک ہیں۔

مزیدخبریں