قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے مبشر احمد خان کو آئی جی جیل تعینات کردیا، فوری چارج سنبھالنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جیل مبشر احمد خان کو آئی جی جیل تعینات کیا گیا ہے جبکہ سالک جلال سے آئی جی جیل کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے مبشر احمد خان کو آج ہی آئی جی جیل کا چارج سنبھالنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
مبشر احمد خان آئی جی جیل تعینات، فوری چارج سنبھالنے کا حکم
28 Oct, 2022 | 03:17 PM