ایل ڈی اے نے غیرقانونی عمارتیں مسمار کردیں

28 Oct, 2022 | 02:42 PM

در نایاب  : ایل ڈی اے نے علامہ اقبال ٹائون اور سبزہ زار میں غیرقانونی عمارتیں سیل، اور مسمار کردیں.
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے شعبہ ٹائون پلاننگ زون ٹو کی جانب سے  غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا .سبزہ زار سکیم  اور علامہ اقبال ٹائون میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں، کھاڑک سٹاپ اور آصف بلاک میں بھی غیر قانونی عمارت کو گرادیا گیا .

  جبکہ جہانزیب بلاک ، پاک بلاک میں دوکانیں سیل کی گئیں۔ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ سلمان محفوظ نے کارروائی کی نگرانی کی، آپریشن کے دوران پولیس اور عملہ ہمراہ تھا۔

مزیدخبریں