ویب ڈیسک:پاکستان تحریکِ انصاف کے ایک حمایتی نے کفن باندھ کر لانگ مارچ سے متعلق ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
کفن باندھے پی ٹی آئی کے سپورٹر کا اپنے ویڈیو پیغام میں فیصل واوڈا کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ لانگ مارچ میں آپ کو خون ہی خون اور لاشیں ہی لاشیں نظر آ رہی ہیں۔
پی ٹی آئی سپورٹر کا کہنا ہے کہ ہم نے خود بطور پاکستانی، آزاد، خود مختار ملک کے لیے اپنے سروں پر کفن باندھ لیا ہے اور پورے جوش و جذبے کے ساتھ اپنے لیڈر کی کال پر لانگ مارچ کے لیے لبرٹی چوک پر کھڑے ہوں گے۔
Message from a #PTI supporter in Coffin. #LongMarch #PTILongMarch pic.twitter.com/1YtMfE3EKC
— Islamabad Updates (@IslamabadViews) October 28, 2022
پی ٹی آئی سپورٹر نے اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی پیغام دیا ہے۔
کفن باندھے شخص کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب کبھی پارٹی ورکر کو بھی اپنے ساتھ ملا کر چلیں ہماری وفا میں آپ کسی قسم کی کوئی کمی نہیں دیکھیں گے۔