ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور مصنفہ میرا سیٹھی نے اداکار فیروز خان اور علیزے سلطان کے حالیہ تنازع کے تناظر میں علیزے سلطان کے والد سے ملاقات کی۔
میرا سیٹھی نے فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان کے والد سے ہونے والی ملاقات کا احوال سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر شیئر کیا۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’ میں علیزے سلطان اور ان کی فیملی سے ملی ہوں۔
الزامات بہت سنگین نوعیت کے ہیں اور انہیں سنجیدگی سے لینا چاہیے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ملاقات کے دوران علیزے کے والد کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات کی حیرت ہے کہ اس نے جم میں اتنی باڈی بنائی ہے، لیکن کس لیئے؟ میری بیٹی کو مارنے کے لیے؟‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں علیزے سلطان نے عدالت میں فیروز خان کیخلاف تشدد کے حوالے سے دستاویزی ثبوت جمع کروائے تھے۔جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تو شوبز انڈسٹری کی بڑی تعداد علیزے سلطان اور ان تمام خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے سامنے آ رہی ہیں جو گھریلو تشدد کا نشانہ بنے ہیں۔