ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف آج اپنی 49ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
پاکستانی سیاست میں منفرد انداز اور بطور خاتون سب سے زیادہ شہرت رکھنے والی مریم نواز آج یعنی 28 اکتوبر کو 49 برسوں کی ہو گئی ہیں۔ مریم نواز کے حمایتی آج اُن کی 49ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن لاہور کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں حنا پرویز کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا ہے۔
دوسری جانب رہنما مسلم لیگ ن حنا پرویز کا اپنی نائب صدر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھنا ہے کہ آج اس خاتون کی سالگرہ ہے جس کی بہادری اور دلیری کی کوئی مثال نہیں، جس نے ہمیشہ ظالم کو للکارا، جو اپنے مخالفین کے سامنےآہنی دیوار ثابت ہوئی،جو ہر بیٹی، ماں، بہن اور بیوی کیلئے مثال ہے، میری لیڈر مریم نواز کو بہت بہت سالگرہ مبارک۔
مریم نواز کو اُن کی پارٹی کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے سا لگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے جس میں عظمیٰ بخاری بھی شامل ہیں۔